اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے منگل کو یہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے سی پیک کے تحت بجلی کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا بلوچستان سے نیپرا کے ممبر رحمت اللہ بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔