اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک بھر پور طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ہفتہ کو سی پیک پیش رفت کی طرف گامزن کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے ایک ٹویٹ میں مراد سعید نے کہا کہ سی پیک کا مغربی روٹ صوبہ پختونخواہ اور بلوچستان کا بڑا مطالبہ تھا، موجودہ حکومت نے اس خواب کو حقیقت میں بدلا جس سے محروم علاقوں کو ترقی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ژوب کچلاک ، نوکنڈی مشکیل ، ہوشاب آواران خضدار ایم۔8 ، خضدار بسیمہ ، چترال شندور منصوبوں پر کام کا نہ صرف آغاز ہو چکا بلکہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔