سی پیک علاقائی معاشی خوشحالی کا مظہر ثابت ہوگا،چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا بوآؤ فورم کے 20 ویں اجلاس سے خطاب

75

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی دنیا میں ایک وِن۔وِن کوآپریشن، شراکت داری اور رابطہ کاری کا اہم مظہرقرار دیاہے۔چین کے صوبہ ہنان میں منعقدہ بوآؤ فورم کے 20 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ سی پیک روابط کو فروغ دے کر علاقائی معاشی خوشحالی کا مظہر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کووڈ۔19کی وباکے دوران پاکستان کی مستقل طبی مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔