سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں ہاؤسنگ، سیاحت، ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، سیکرٹری پلاننگ کمیشن کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان ہاؤسنگ، سیاحت، ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے دوسرے …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان ہاؤسنگ، سیاحت، ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں مختلف تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کے ذریعے سے رہائشی تعمیرات،سیاحت، ماہی پروری،صنعتوں اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کم لاگت مکانات کی تعمیر موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ ماہی پروری کے شعبے میں مشترکہ تجارت کے مواقعوں خصوصاًمچھلیوں کی فیکٹریز،شپس مانیٹیرنگ سسٹم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لئے فش ٹریکنگ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا۔