سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان کی شراکت داری کو نئی جہت ملے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی) سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان کی شراکت داری کو نئی جہت ملے گی اور ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہوںگی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق دونوں ممالک سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ایجنڈا کے تحت توانائی اور انفراسٹریکچر کے پراجیکٹس کے علاوہ کاپر،گولڈ مائینز، تیل اور گیس کے …

اسلام آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی) سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان کی شراکت داری کو نئی جہت ملے گی اور ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہوںگی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق دونوں ممالک سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ایجنڈا کے تحت توانائی اور انفراسٹریکچر کے پراجیکٹس کے علاوہ کاپر،گولڈ مائینز، تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور پیداوار،قابلِ استطاعت مکانات، سٹیل کی پیداوار، زراعت اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں کی بہتری و ترقی کے لئے باہمی طور پر اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں فریقین چین کے پیداواری یونٹس کی پاکستان منتقلی کے ذریعے سے باہمی صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے ایم ایل۔1ریلوے پراجیکٹ اورسی پیک منصوبہ کے مشرقی اور مغربی روٹس کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت کو تیز کرنے کے علاوہ سی پیک پراجیکٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر باڑ لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں