سی پیک میں تیسری پارٹی کی شمولیت کامیابی کی نئی راہ ہموار کرےگی ،سرمایہ کاری بورڈ

132
سی پیک کے ساتھ ہزاروں میل کا سفر، پاک چین مضبوط تعلقات کا استعارہ کے عنوان سے رپورٹ کی تقریب

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):سی پیک میں تیسری پارٹی کی شمولیت کامیابی کی نئی راہ ہموار کرے گی ۔سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سعودی عرب ، قطر ، ایران ، مشرق وسطیٰ اور کچھ مغربی ممالک نے سی پیک اور اس کے صنعتی زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک میں تیسری پارٹی کی شمولیت سب کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کرےگی کیونکہ اس شراکت سے غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستانی حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی منافع بخش سہولیات حاصل کرکے اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

چینی حکام نے سی پیک اور ایس ای زیڈز میں وسیع تر شراکت کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف تجارت کے ذریعے اربوں ڈالر کی آمدنی ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کے لئے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔