سی پیک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے ،چینی قونصل جنرل لی بی جیان کا تھر فیسٹیول سے خطاب

68
CPEC
CPEC

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):چین کے قونصل جنرل لی بی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے ۔

تھر فیسٹیول سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تھر میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہیں اور یہ سرمایہ کاری پاکستان اور پوری دنیا میں قابل ذکر تبدیلیاں لاسکتی ہے۔

اس میلے کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ، تھر فاؤنڈیشن ، حبکو ، چین سندھ ریسورسز ، شنگھائی الیکٹرک ، پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز سندھ اور کچھ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پرچینی قونصل جنرل نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔