اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے مستقبل کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا جس میں گوادر بندرگاہ کا اہم کردار ہوگا۔
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت توانائی کے کئی بڑے منصوبے بشمول ہائیڈرو، ونڈ اور سولر پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ مزید برآں،
انہوں نے کہا کہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جس میں صنعت کاری، زراعت، لوگوں کی سماجی فلاح وبہبود، غربت کے خاتمے اور سبز معیشت پر خاص توجہ مرکوز ہے۔