سی پیک کےتحت خصوصی اقتصادی زونزپاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے،چیئرمین ایس ایم نوید

155
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا 12 واں یادگاری اجلاس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت کے شعبہ سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیز) کے چیئرمین ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ سی پیک کےتحت خصوصی اقتصادی زونزپاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی تعمیر و ترقی میں تیزی کے ساتھ پاکستان میں چینی اداروں کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل، چمڑے، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی صنعتوں کی مصنوعات دنیا کی بہترین مصنوعات میں شامل ہیں۔