سی پیک کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں 9.82 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت آئندہ پانچ سال میں 2019-23ءکے دوران پاکستان میں 9.82 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اس دوران سی پیک کے تحت پاکستان سے تقریباً 6.81ارب ڈالر کی دوسرے ممالک میں منتقلی کا امکان ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے اعدادو شمار کے مطابق آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران سی پیک کے تحت …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت آئندہ پانچ سال میں 2019-23ءکے دوران پاکستان میں 9.82 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اس دوران سی پیک کے تحت پاکستان سے تقریباً 6.81ارب ڈالر کی دوسرے ممالک میں منتقلی کا امکان ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے اعدادو شمار کے مطابق آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران سی پیک کے تحت 2.78 ارب ڈالر پاکستان آئیں گے اور اسی دوران پاکستان سے 1.01 ارب ڈالر کی منتقلی کا تخمینہ ہے۔ اس طرح مالی سال 2020-21ءکے دوران ڈالرز کی وصولی کا تخمینہ 3.5 ارب ڈالر اور منتقلی کا تخمینہ 1.23 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22ءکے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان میں 2.5 ارب ڈالر لائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان سے منصوبہ کے تحت 1.88 ارب ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply