سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کاآغازکردیا ہے، انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم باجوہ

163

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کاآغازکردیا ہے، انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس انسانی و سماجی ترقی پر ہے۔ سی پیک انٹرن شپ کا آغاز کردیا ہے، نوجوانوں کو تین ماہ کی مخصوصی انٹرن شپ کی پیش کش کر رہے ہیں، 60 فیصد نوجوان آبادی ملکی ترقی کا پیش خیمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے، نوجوانوں کو3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، پہلی انٹرن شپ کا بروشرجاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔