اسلام آباد ۔25 مارچ (اے پی پی)گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے جس سے گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …
سی پیک کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ،گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا چیئرمین دوستین جمالدینی
اسلام آباد ۔25 مارچ (اے پی پی)گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے جس سے گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر چینی ورکروں نے دن رات کام کیا اور اس کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے گوادر کے شہریوں کوروزانہ ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومت اور چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے گوادر میں کافی حد تک پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔








