اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالہ سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے، صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں، کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں تو خطہ کی معیشت پر اس …
سی پیک کے حوالہ سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالہ سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے، صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں، کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں تو خطہ کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالہ سے ہم اپنے مفاد کو دیکھیں گے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں، اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیاء میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطہ کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ان سارے مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔








