سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس پر کام ہو رہا ہے، کسی منصوبے کو ڈراپ نہیں کیا گیا ، شیخ آفتاب احمد

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس پر بھرپور کام ہو رہا ہے، کسی منصوبے کو ڈراپ نہیں کیا گیا جو منصوبے بن چکے وہ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، ملک کے ہر صوبے میں سڑکیں بن رہی ہیں، حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں بڑی تیز رفتاری سے کام کیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس پر بھرپور کام ہو رہا ہے، کسی منصوبے کو ڈراپ نہیں کیا گیا جو منصوبے بن چکے وہ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، ملک کے ہر صوبے میں سڑکیں بن رہی ہیں، حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں بڑی تیز رفتاری سے کام کیا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملکی ترقی کا انحصار مواصلات کے نظام پر ہے۔ محمد نواز شریف نے لاہور اسلام آباد موٹر وے منصوبہ شروع کیا جسے 1997ءاور 2013ءکے بعد توسیع دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پشاور سے ایبٹ آباد تک 3 سے ساڑھے تین گھنٹے لگتے تھے، اب سوا دو گھنٹے لگتے ہیں۔ حکومت نے شاہرات کی تعمیر پر توجہ دی ہے۔ سی پیک کے تحت مشرقی اور مغربی روٹ پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ سی پیک کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ سارے صوبوں کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ہے۔ بلوچستان اور کے پی کے کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔ 13 ہزار کلو میٹر سڑکیں پاکستان میں بن چکی ہیں۔ حیدر آباد کراچی موٹر وے عالمی معیار کے مطابق ہے۔