سی پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس، منشیات فروشوں کی سپلائی چین کے خلاف کارروائی کی ہدایت

251
اے این ایف ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری، ملک گیرکارروائیوں کے دوران 32ملزمان گرفتار،174 .227 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پیز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، سی پی او نے منشیات کے خلاف افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں

، اس موقع پر انہوں نے کہا ایس ڈی پی اوز منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، منشیات فروشوں کی سپلائی چین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک پر مزید کارروائیاں کی جائیں، منشیا ت کا ناسور ایک چیلنج ہے اس کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں کے ذریعے منشیات کی ترسیل پر مینجمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے، منشیات کی ترسیل میں بائیک رائیڈرز کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ہمارا عزم ہے کہ راولپنڈی سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تھانوں کی صفائی، شہریوں کی بہتر ماحول اور سروس ڈیلیوری کی فراہمی پر فوکس کریں، ناجائز تجاوزات کے خلاف آپ کی کارروائی پہلے سے بہتر ہے ،

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک بڑے منشیات فروشوں سمیت 430 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے 9 من سے زائد چرس، 3 کلو سے زائد ہیروئن، 1100لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی گئی۔