سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

86

راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہر بھر سے 165 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ویگرنسی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ تھانے، اینٹی بیگری سکواڈ اور ٹریفک پولیس سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں۔ پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔