سی پی او فیصل آباد کامسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیتھولک چرچز کا دورہ،کرسمس کیک بھی کاٹے

147
birthday cake
cake

فیصل آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد کیپٹن (ر)محمد علی ضیانے پیر کو کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیتھولک چرچ فیصل آباد اور کیتھولک چرچ چمڑہ منڈی جڑانوالہ کے دورہ کے دوران کرسمس کیک کاٹے۔سٹی پولیس افسر نے کہا کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوا ر مل جل کر مناتی ہیں جس کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔

کیتھولک چرچ فیصل آباد میں بشپ اندریاس رحمت آف فیصل آباد اور کیتھولک چرچ چمڑہ منڈی جڑانوالہ میں فادر خالد مختار نے سٹی پولیس افسر کو خوش آمد یدکہا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان احمد،ایس پی لائلپور ٹاؤن رحمان قادر، ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن عابد ظفر، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ محمد طارق ملک،دیگر پولیس افسران اور بین المذاہب امن کمیٹی کے ممبران نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔

سٹی پولیس افسر نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں آنے کا مقصدآپ کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے کیونکہ جو بھی اقلیتی افسران و ملازمان خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ان کیلئے یکساں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آئندہ بھی تمام تہوار وں میں ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جس کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے مسیحی برادری کوکرسمس ڈے کے حوالہ سے مبارک بادبھی پیش کی۔