راولپنڈی۔29جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی نگرانی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔سی پی او ترجمان کے مطابق تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ آگاہی واکس میں پولیس افسران، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تھانہ سٹی اور وارث خان کے علاقہ میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پولیس افسران نے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرزدئیے،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور نقصانات کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ خطرناک، جان لیوا اور قابل تعزیز جرائم ہیں، جن چھتوں سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی جائے گی ان کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس خطرناک جرم سے روکیں، بطور معاشرہ اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔