سی پی ایل، جمیکا تالاواز کا فاتحانہ آغاز، ابتدائی میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کو11 رنز سے شکست

140
کیریبین پریمیئر لیگ
کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹومیچ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں (کل )آمنے سامنے ہوں گی

سینٹ لوشیا۔17اگست (اے پی پی): دفاعی چیمپئن جمیکا تالاواز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے ابتدائی میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کو 11 رنز سے شکست دے کر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔جمیکا تالاواز کی طرف سے ملنے والے 188 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی ، جمیکا کے برینڈن کنگ کو دھواں دار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے سی پی ایل کے ابتدائی میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دفاعی چیمپئن جمیکا تالاواز نے مقررہ 20 اوورز م10 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بناکر سینٹ لوشیا کنگز کو میچ میں کامیابی کے لئے 188 رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن کنگ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 3چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے انفراد ی 81 رنز بنائے۔ کرک میکنزی20 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔

سینٹ لوشیا کنگز کی طرف سے روسٹن چیسی نے تین اور الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ 188 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بناسکی ۔ روسٹن چیسی 53 اورروشن پرائمس 37 رنز بنا آئوٹ ہوئے۔

جمیکا تلاوا کی طرف سے پاکستان کے عماد وسیم نے تین جبکہ سلمان ارشاد اور کرس گرین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمیکا تالاواز کے برینڈن کنگ کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔