سی ڈی این ایس نےنئے بانڈزکے اجرا کے ذریعے 120 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں

166
CDNS
CDNS

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال پہلے مہینے میں نئے بانڈزکے اجرا کے ذریعے 120 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ جولائی میں نئے بانڈز کے اجرا کے ذریعے 120 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی گئی ہیں جو جاری مالی سا ل کے لئے مجموعی ہدف کا 7.2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کے لئے ادارے نے 1650 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیاہے جس کا بنیادی مقصد ملک میں بچتوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے 1.7 ٹریلین روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیاتھا جبکہ پورے مالی سال میں 1.742 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صارفین کے لئے اختراعی مصنوعات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

ادارے کے صارفین کے لئے اے ٹی ایم کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس کے زیر اہتمام اسلامی مالیات کے حوالے سے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سا ل ادارے نے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقرر کیاتھا۔