اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے 16 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ 10 اکتوبر2020 تک ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 16 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کیا، سی ڈی این ایس نے جاری مالی سال کیلئے 249 ارب روپے کی نئی بچتوں کاہدف مقررکیاہے، گذشتہ مالی سال میں سی ڈی …
سی ڈی این ایس نے 16 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے 16 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ 10 اکتوبر2020 تک ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 16 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کیا، سی ڈی این ایس نے جاری مالی سال کیلئے 249 ارب روپے کی نئی بچتوں کاہدف مقررکیاہے، گذشتہ مالی سال میں سی ڈی این ایس نے 352 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف حاصل کیاتھا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مارکیٹ کی صورتحال اورپاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی پالیسی فیصلوں کی وجہ سے سی ڈی این ایس کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح برقراررہے گی کیونکہ سرٹفیکیٹس پرمنافع کی شرح کا تعین رپاکستان انویسٹمنٹ بانڈ سے منسلک ہے۔ اس وقت سیونگزسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح7.77 اورڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح 8.49 فیصد ہے۔








