سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کااطلاق ہوگیا

69
CDNS
CDNS

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):سنیٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکی جانب سے مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کااطلاق ہوگیاہے۔سی ڈی این ایس کے مطابق ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 5بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد12.15فیصد،ریگولرانکم سرٹیکیٹس پرمنافع کی شرح 14بیسس پوائنٹس کمی کے بعد11.74فیصداورسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 40بیسسز پوائنٹس کمی کے بعد11.20فیصد ہوگئی ہے

،اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 24بیسز پوائنٹس کمی کے بعد11.14فیصد اورسپیشل سیونگزاکائونٹس پرمنافع کی شرح 40بیسز پوائنٹس کمی کے بعد11.20فیصدہوگئی ہے، نئی شرح کااطلاق 14فروری سے ہوگیاہے۔