اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان کے سائیکلسٹس نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 44ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پیر کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 تمغے حاصل کیے، جن میں دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے …
44ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان کے سائیکلسٹس نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 44ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پیر کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 تمغے حاصل کیے، جن میں دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں جو کہ ایشین سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کامیابی ہے۔
قومی سائیکلسٹ علی الیاس جاوید نے انفرادی ٹائم ٹرائل میں گولڈ اور روڈ ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔رابعہ غریب جس نے روڈ ریس میں سونے اور انفرادی ٹائم ٹرائل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ زینب جس نے انفرادی ٹائم ٹرائل اورروڈ ریس کیٹیگریز میں کانسی کے دو تمغے حاصل کیے۔ پاکستان کے سائیکل سواروں نے نہ صرف انفرادی ریس میں فتح حاصل کی بلکہ ایشیائی اور قومی دونوں سطحوں پر بھی نئے ریکارڈ بنائےجس سے بین الاقوامی سائیکلنگ میں ملک کی بڑھتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کیا گیا۔ ایس ایس جی سی سپورٹس بورڈ نے اس تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
کئی تمغے جیتنے والے سائیکلسٹ ایس ایس جی سی کے کھیلوں کے وسیع ترقیاتی پروگراموں کی پیداوار ہیں جنہوں نے کئی سالوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی پرورش اور مدد کی ہے۔ بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کراچی نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ پاکستان کی سائیکلنگ میں ایک ابھرتی ہوئی ستارہ زینب نے اکیڈمی میں تربیت حاصل کی جس نے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایس ایس جی سی سپورٹس بورڈ اور بیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کراچی دونوں کی عالمی معیار کے ایتھلیٹس تیار کرنے میں ان کے تعاون کو سراہا۔ان کی حمایت نے نہ صرف پاکستان میں سائیکلنگ کے معیار کو بہتر کیا بلکہ سائیکلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔
یہ کامیابی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے اور یہ براعظمی سطح پر روڈ سائیکلنگ میں ملک کے لیے پہلا سنگ میل ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین سائیکلنگ میں اپنے صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے شاندار نتائج نے پاکستان میں سائیکلنگ کے مستقبل کے لیے نئی امیدیں روشن کی ہیں اور اس کھیل کو بین الاقوامی سطح پر مزید بہترکرنے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری اور اسپانسر شپ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔








