سی ڈی اے کو پلاٹوں کی سب سے بڑی نیلامی سے 11.28 ارب روپے کا تاریخی منافع معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کو پلاٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کے نتیجہ میں 11.28 ارب روپے کا تاریخی منافع حاصل ہوا جو معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار اور ماضی میں کرپشن کے باعث پیسے کے ضیاع کا مظہر ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس نیلامی سے دو …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کو پلاٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کے نتیجہ میں 11.28 ارب روپے کا تاریخی منافع حاصل ہوا جو معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار اور ماضی میں کرپشن کے باعث پیسے کے ضیاع کا مظہر ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس نیلامی سے دو حقائق نکھر کر سامنے آئے، اول، یہ پاکستانی معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار ہے اور دوئم عدم شفافیت اور کرپشن کے باعث ماضی میں کتنا پیسہ ضائع ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply