- Advertisement -
سی ڈی اے نے میلاد النبیﷺ کے جلوس کے شرکاءکی سہولت کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں ۔ جلوس کے راستوں کی صفائی اور خود رو جھاڑیاں تلفی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے
قومی میلاد کانفرنس کے انعقاد کیلئے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، سی ڈی اے کے ترجمان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے میلاد النبی کے جلوس کے شرکاءکی سہولت کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، جلوس کے راستوں کی صفائی اور خود رو جھاڑیاں تلفی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے۔ سی ڈی اے کے ترجمان نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ جلوس کے راستوں کی صفائی اور خود رو جھاڑیوں کی صفائی کیلئے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینی ٹیشن کے عملہ کے خصوصی سکواڈ کام کر رہے ہیں جبکہ میلاد جلوسوں کے سکیورٹی پلان کیلئے فائر ٹینڈر گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی جلوس کے ہمراہ ہوں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90
- Advertisement -