سی ڈی اے 27 جون کو مارگلہ ٹری ڈرائیو سیشن کا انعقاد کرےگا

202
Capital Development Authority
Capital Development Authority

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):سی ڈی اے اسلام آباد میں 27 جون2024 کو مارگلہ ٹری ڈرائیو سیشن کا انعقاد کرےگا۔اس بات کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ماہر ماحولیات رضوان محبوب سمیت سی ڈی اے افسران نےشرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے بتایا کہ اوپن ہاؤس کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں 27 جون 2024 کو شام 4بجے سے 6بجے کیا جائے گا،مارگلہ ٹری ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن میں کارپوریٹ سیکٹر، رضا کار، جنرل پبلک، تعلیمی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ اوپن ہاؤس سیشن کا مقصد جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے والی مارگلہ ہلزٹری پلانٹیشن ڈرائیو میں تمام لوگوں کو شامل کرنا ہے۔

محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ اوپن ہاؤس سیشن کے انعقاد کا مقصد مارگلہ کی پہاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شا مل کرنا ہے۔