گوجرانوالہ ۔ 19نومبر (اے پی پی):یراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز ڈویژن بھر میں324 میرج ہالوں اور مارکیوں کی اچانک چیکنگ کی گئی جس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران نے ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے15 میرج ہالوں اور مارکیوں کو کم و بیش7 لاکھ جرمانہ اور ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر بلاتفریق مکمل عمل درآمد کروایا جارہاہے اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگر افسران مسلسل میرج ہالوں کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے دوران خلاف ورزی کی صورت میں بلا رو رعایت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔