شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا روز، ویسٹ انڈیز نے244 رنز بنا لئے،

113
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

شا رجہ ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 37 رنز درکار ہیں، کریگ براتھویٹ 95 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ محمد عامر اور وہاب ریاض نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں281 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو یہاں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے دوسرے پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 255 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ ایک اور محمد عامر چھ رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے، محمد عامر 20 رنز بناکر الزاری جوزف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یاسر شاہ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر الزاری جوزف کا نشانہ بنے۔