شامی باغیوں کے خلاف ایرانی فوجی اڈے سے روسی جنگی طیاروں کا مشن ختم ہو گیا ہے، ایران

تہران ۔ 23 اگست (اے پی پی) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ شام میں اسد حکومت کے باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی فوجی اڈے سے روسی جنگی طیاروں کے حملے کرنے کا مشن ختم ہو گیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں روسی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں پر حملوں کے لیے ایرانی …

تہران ۔ 23 اگست (اے پی پی) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ شام میں اسد حکومت کے باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی فوجی اڈے سے روسی جنگی طیاروں کے حملے کرنے کا مشن ختم ہو گیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں روسی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں پر حملوں کے لیے ایرانی فوجی اڈے کا استعمال ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روس کے جنگی طیاروں نے شامی باغیوں پر حملہ کرنے کے لیے ایران کے ہمدان ایئر بیس کا استعمال کیا تھا۔جس پر امریکا کے علاوہ ایرانی اراکین پارلیمنٹ اور وزیر دفاع حسین دہقان نے تنقید کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply