دمشق۔12دسمبر (اے پی پی):شام میں باغیوں نے روس فرار ہو جانے والے صدر بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کے مقبرے کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اس واقعہ کی وڈیوز میں مسلح افراد کو حافظ الاسد کے آبائی علاقے قرداحہ میں واقع ان کے مقبرے میں نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مقبرے میں آگ لگی ہوئی ہے۔
شام میں باغیوں کی جانب سے ملک کا کنٹرول حاصل کئے جانے کے بعد سے ملک بھر میں سابق صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے پوسٹرز اور مجسمے ہٹائے جا رہے ہیں۔حافظ الاسد نے 1971 سے 2000 تک شام پر حکومت کی۔ ان کی موت کے بعد ان کے بیٹے بشارالاسد کو ملک کا صدر بنا یا گیا جنہوں نے تقریباً 24 سال تک ملک پر حکومت کی ۔