شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف دشمن ہمارا امتحان نہ لیں، اسرائیلی وزیر اعظم

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 7 فروری (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف دشمن ہمارا امتحان نہ لیں۔ مقبوضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں کے مختصر دورہ کے موقع پربینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے دشمن جو خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 7 فروری (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف دشمن ہمارا امتحان نہ لیں۔ مقبوضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں کے مختصر دورہ کے موقع پربینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے دشمن جو خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہیںکو برداشت نہیں کیا جائے گا وہ ہمارا امتحان نہ لیں ۔ ایک روز قبل ہی لبنان کے تین اعلیٰ رہنماوں نے اسرائیل پر دونوں ممالک کے مابین سرحدی مقامات پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے براہ راست کسی بھی جنگجو تنظیم کا نام نہیں لیا۔