شام میں ایس ڈی ایف کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ترکیہ

146

انقرہ ۔20دسمبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورس( ایس ڈی ایف )کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا ۔

العربیہ کے مطابق امریکا نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد ترکیہ اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف)کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اس ہفتے کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے لیکن انقرہ نے اس معاملے کی تردید کی ۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار نےکہا ہے کہ ترکیہ اور امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کے درمیان شمالی شام میں جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقوں کو کنٹرول کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی شام سے ترکیہ کو درپیش خطرہ جاری ہے۔