شام میں ترکی کے مجوزہ فوجی آپریشنز سے پناہ گزینوں کی نئی لہر پیدا ہوگی، یورپی یونین

لکسمبرگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ شام میں ترکی کے مجوزہ فوجی آپریشنز سے د71نیا میں پناہ گزینوں کی نئی لہر پیدا ہوگی ۔ یہاں یورپی وزرائے داخلہ کے ہنگامی اجلاس میں شام کی صورتحال اور پناہ گزینوں کے معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ شام کی خراب صورتحال کے باعث پناہ گزین ترکی اور یونان کے راستہ یورپی ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں یونان کے وزیر جورجیئس کوموٹساکوس نے کہا کہ اس سال مئی میں بڑی تعداد میں شامی پناہ گزین یونان میں داخل ہوئے جس کے باعث ہمیں بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے یورپی ممالک کے دیگر وزراء نے شام میں فوری جنگ بندی اور آئینی کمیٹی کو موئثر بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے راستہ شامی پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔