شام میں دروز قبیلے اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم سے 13 افراد جاں بحق

دمشق ۔14جولائی (اے پی پی):شام کے شہر سویدا میں دروز قبیلے اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔العربیہ کے مطابق یہ علاقہ دروز قبیلے کی اکثریتی آبادی کا حامل علاقہ ہے۔شام میں جنگی صورتحال کو مانیٹر کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سکیو رٹی فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔یہ تصادم کئی ماہ سے چل رہا ہے۔ …

دمشق ۔14جولائی (اے پی پی):شام کے شہر سویدا میں دروز قبیلے اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔العربیہ کے مطابق یہ علاقہ دروز قبیلے کی اکثریتی آبادی کا حامل علاقہ ہے۔شام میں جنگی صورتحال کو مانیٹر کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سکیو رٹی فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔یہ تصادم کئی ماہ سے چل رہا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں سے 10 کا تعلق دروز قبیلے سے ہےجبکہ مجموعی طور پر 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔