ماسکو ۔07 دسمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دےدی گئی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ روس شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے مشرقی اور …
شام میں دریائے فرات کے کنارے داعش کو شکست دےدی گئی ہے، صدر پیوٹن

مزید خبریں
ماسکو ۔07 دسمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دےدی گئی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ روس شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے مشرقی اور مغربی کناروں پر فوجی آپریشن ختم کردیئے گئے ہیں اور داعش کو مکمل شکست دےدی گئی ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر چھوٹے پیمانے پر مزاحمت تاحال جاری ہے۔








