شام میں روس اورامریکہ اگر دہشتگردوں کے ساتھ ہیں توہم سے تعاون کی امید نہ رکھیں، طیب اردگان

انقرہ۔ 05 اپریل (اے پی پی) رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی ہے کہ شام میں ( پی کے کے) کے ساتھ گٹھ جوڑ میں امریکہ اور روس کو بھی اپنے ہاتھ بچانا چاہیئے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ترکی اس منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور روس ان دہشت …

انقرہ۔ 05 اپریل (اے پی پی) رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی ہے کہ شام میں ( پی کے کے) کے ساتھ گٹھ جوڑ میں امریکہ اور روس کو بھی اپنے ہاتھ بچانا چاہیئے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ترکی اس منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور روس ان دہشت گردوں سے رابطے منقطع کریں۔ انہون نے کہا کہ یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ایک طرف ہم داعش کے خلاف پوری طاقت سے نبرد آزما ہیں اور مشکلات جھیل رہے ہیں اور دوسری جانب دیگر دہشتگردوں کو اس جنگ میں اپنے ساتھ ملا نے کا سوچ رہے ہیں۔صدر اردگان نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ(فرات ڈھال) آپریشن کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے مگر یہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply