لندن ۔ 18 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں زیر حراست افراد پر مبینہ طور پر جیلوں میں تشدد اور جنسی زیادتی کے باعث 4 سالوں میں تقریباً 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری جیلوں میں ہونے والی یہ ہلاکتیں …
شام میں زیر حراست افراد پر جیلوں میں تشدد اور جنسی زیادتی کے باعث 4 سالوں میں تقریباً 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے،ایمنیسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
لندن ۔ 18 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں زیر حراست افراد پر مبینہ طور پر جیلوں میں تشدد اور جنسی زیادتی کے باعث 4 سالوں میں تقریباً 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری جیلوں میں ہونے والی یہ ہلاکتیں 2011ءسے 2015 ءکے درمیان ہوئی ہیں۔ایمنیسٹی کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ میں 65 کے قریب ان افراد کے انٹرویو شامل ہیں جنھیں خود تشدد کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہوں نے حراستی مراکز اور جیلوں میں ہونے والے خوفناک پرتشدد واقعات کے بارے میں بتایا ہے۔تنظیم نے عالمی برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ شام پر تشدد کا استعمال ختم کرنے کے لیے دباو ڈالیں تاہم شامی حکومت مسلسل ان الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔








