شام میں کسی عسکری کارروائی میں شامل نہیں ہوں گے، انجیلا میرکل

سٹام ہوم ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شام میں کسی عسکری کارروائی کا حصہ بننے کے امکان کو مسترد کر دیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شامی تنازعے کے حل کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ جرمن …

سٹام ہوم ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شام میں کسی عسکری کارروائی کا حصہ بننے کے امکان کو مسترد کر دیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شامی تنازعے کے حل کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ شام کے معاملے میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ اسد حکومت نے تمام کیمیائی ہتھیار تلف نہیں کئے۔ واضح رہے کہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عسکری کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔

مزید خبریں