دمشق ۔26جنوری (اے پی پی):شام کی وزات دفاع نے کُرد قیادت میں متحرک سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ جنگ بندی میں 15 روز کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ اعلان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع امریکی فورسز کی …
شام کا ایس ڈی ایف کے ساتھ جنگ بندی میں 15 روز کی توسیع کا اعلان

مزید خبریں
دمشق ۔26جنوری (اے پی پی):شام کی وزات دفاع نے کُرد قیادت میں متحرک سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ جنگ بندی میں 15 روز کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ اعلان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع امریکی فورسز کی جانب سے شمال مشرقی شام کی جیلوں میں قید داعش کے عسکریت پسندوں کی عراق کے حراستی مراکز میں منتقلی کی حمایت میں کی گئی ہے۔دوسری جانب ایس ڈی ایف نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کی ہے۔
گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم معاہدے کے حوالے سے اپنے عزم اور احترام کی تصدیق کرتے ہیں جو کہ کشیدگی میں کمی، شہریوں کے تحفظ کے علاوہ وہ حالات بنانے میں معاون ہے جو استحکام کے لیے ضروری ہے۔پچھلے تین ہفتوں کے دوران حکومتی فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں ایس ڈی ایف نے اپنے زیر کنٹرول کافی علاقہ کھویا۔
اس سے قبل کرد قیادت میں کام کرنے والے گروپ نے بین الاقوامی برادری سے سے مطالبہ کیا تھا کہ صورت حال کو کشیدگی کی طرف جانے سے روکا جائے۔شام کی عبوری حکومت نے پچھلے مہینے ایس ڈی ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت گروپ اپنے زیرکنٹرول علاقوں کو حکومت کے حوالے کرے گا اور اپنے جنگجوؤں کو سرکاری فوج میں ضم کرے گا۔


