شام کی خودمختاری کے حامی ہیں،اسے دہشتگری کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے،ایران

تہران۔24دسمبر (اے پی پی):ایران نے شام کی خودمختاری کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔ العریبیہ اردو کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے بارے میں ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اس کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ اور بیرونی مداخلت کے بغیر شامی عوام کے مستقبل …

تہران۔24دسمبر (اے پی پی):ایران نے شام کی خودمختاری کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔

العریبیہ اردو کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے بارے میں ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اس کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ اور بیرونی مداخلت کے بغیر شامی عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہونا چاہیے۔