انقرہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صد رجب طیب اردوآن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے شام کے شمال مغربی صوبے ادلِیب میں جاری فوجی آپریشن بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے تاہم ملحقہ علاقے عفرین کے حوالے سے معاملہ اختتام پذیر نہیں ہوا ہے جس پر کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کا کنٹرول ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ …
شام کے شمال مغربی صوبے ادلِب میں فوجی آپریشن مکمل کر لیا، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صد رجب طیب اردوآن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے شام کے شمال مغربی صوبے ادلِیب میں جاری فوجی آپریشن بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے تاہم ملحقہ علاقے عفرین کے حوالے سے معاملہ اختتام پذیر نہیں ہوا ہے جس پر کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کا کنٹرول ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ پیس پارٹی کے ارکان کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ترکی کی فوج نے اکتوبر میں ادلیِب میں نگرانی کی چوکیاں قائم کرنے کا آغاز کیا تھا۔ یہ اقدام روس اور ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے تا کہ شامی اپوزیشن اور بشار حکومت کے درمیان لڑائی پر پابندی لگائی جا سکے۔ تاہم بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ترکی کی کارروائی کا جانبی مقصد کرد فورسز پر قابو پانا ہے۔








