دمق۔3جنوری (اے پی پی):اسرائیل نےشام کے شہر حلب کے جنوب میں فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کئےہیں جو دراصل بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اس نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں جبکہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن …
شام کے شہر حلب میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے

مزید خبریں
دمق۔3جنوری (اے پی پی):اسرائیل نےشام کے شہر حلب کے جنوب میں فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کئےہیں جو دراصل بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اس نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں جبکہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں دفاعی اور تحقیقی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ جنوبی حلب میں واقع دفاعی فیکٹریوں پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم سات بڑے دھماکے سنے گئے ہیں۔تاہم جانی نقصان کے حوالے سے فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔الصفیرہ کے علاقے دفاعی فیکٹریوں پر پانچ حملے کئے گئے ہیں ۔
یہاں کے مکینوں نے بتایا کہ حملے بہت شدید تھے، جن کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں زمین اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ہل کر رہ گئیں اور رات دن میں تبدیل ہو گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے شروع میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل شام کی دفاعی تنصیبات پر سینکڑوں فضائی حملے کر چکا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد عسکری ہتھیاروں کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے بچانا ہے۔شام کے مقامی ٹیلی ویژن چینل نے بھی حلب پر اسرائیلی حملے کی رپورٹ دی ہے لیکن اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔







