شام کے فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملے میں ایرانی فوجی اہلکاروں سمیت 14افراد ہلاک

دمشق۔ 9 اپریل (اے پی پی) شام کے وسطی صوبے حمس کے طیفور ایئر بیس پر میزائل حملے میں ایرانی فوجی اہلکاروں سمیت 14افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، شامی حکام نے ان حملوں کے لئے امریکا کو مورد الزام ٹھہرایا ہے تاہم امریکی محمکمہ دفاع نے شام کے خلاف فضائی حملے کی تردید کی ہے۔ لندن سے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائس کے مطابق اس حملے میں …

دمشق۔ 9 اپریل (اے پی پی) شام کے وسطی صوبے حمس کے طیفور ایئر بیس پر میزائل حملے میں ایرانی فوجی اہلکاروں سمیت 14افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، شامی حکام نے ان حملوں کے لئے امریکا کو مورد الزام ٹھہرایا ہے تاہم امریکی محمکمہ دفاع نے شام کے خلاف فضائی حملے کی تردید کی ہے۔ لندن سے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائس کے مطابق اس حملے میں ایرانی فوجی اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کی علی الصبح شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں