شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کے جھوٹا ثابت ہونے کی شرمندگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

48
‏سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان 70فیصد ایل این جی طویل مدتی معاہدوں پرخریدتا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے برینٹ پرائس کے 13.7 فیصد پر جبکہ پی ٹی آئی 10.2 فیصد پر حاصل کررہی ہے۔باقی 30 فیصدایل این جی سپاٹ پرائس پر خریدی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز حماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کو جھوٹا ثابت کیا ۔شاہد خاقان عباسی اس شرمندگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔