اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا، شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2023ء سے پہلے بہت سے لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے، پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سے دوچارہے۔