27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںشاہینوں نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا ہے،دفاع...

شاہینوں نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا ہے،دفاع وطن کیلئےپوری قوم متحد ہے، کاشف سعید شیخ

- Advertisement -

کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی):امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کو جواب دیکر قوم کا سرفخر سے بلند اوربھارت کا غرورخاک میں ملا دیا ہے، دفاع وطن کے لیے پوری قوم متحد ہے،افواج پاکستان کے شاہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدل بھارت نے ہماری مساجد اور بچوں کو شہید کیا مگر ہم نے دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،یہ جنگ ہم نے نہیں شروع کی بلکہ بھارت نے ہم پر مسلط کی ہےاس لیے ان کو کرارا جواب دینا ناگزیر تھا۔

انہوں نے زوردیا کہ سندھ طاس معاہدے کو بحال کیے بغیر کسی سے کوئی بات نہ کی جائے کیونکہ یہ پاکستان کی لائف لائن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کا پانی روکنا آبی دہشتگردی ہے۔سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے جسے بھارت یک طرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔بھارت کی طرف سے ماضی میں بھی متعدد بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور پاکستانی دریاوں پر پن بجلی منصوبے تعمیر کرکے پاکستان آنے والے پانی کو متاثر کیا گیا۔جوکہ عالمی قوانین اورمعاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595461

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں