شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں

110
شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔

انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ میں 50 ٹیسٹ وکٹں مکمل کرلیں بلکہ انہوں نے وسیم اکرم کے برابر16 ٹیسٹ میں 50شکارمکمل کر لیے۔21 سالہ شاہن شاہ آفریدی نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹینڈائی چسورو کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

وکٹوں کی ففٹی مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔یاد رہے کہ تیز ترین 50وکٹوں کا پاکستانی ریکارڈ یاسر شاہ کے نام ہے،لیگ سپنر نے صرف 9ویں ٹیسٹ میں یہ ہدف عبور کرلیا تھا۔ عالمی ریکارڈ ہولڈر آسٹریلوی بائولر چارلس ٹرنرکے پاس ہے جنہوں نے صرف 6ٹیسٹ میں ہی 50وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔