شاہین شاہ آفریدی آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ میں نمایاں وکٹیں لینے والے باؤلر ہوں گے، ویون رچرڈ

110
ویون رچرڈ
شاہین شاہ آفریدی آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ میں نمایاں وکٹیں لینے والے باؤلر ہوں گے، ویون رچرڈ

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویون رچرڈ نے یقین دلایا ہےکہ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی 5 اکتوبر 2023 سے 19نومبر تک بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں نمایاں وکٹیں لینے والے باؤلر ہوں گے۔

منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آفریدی کی اہم پیش رفت کو نوٹ کیا ہے ۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر شاہین آفریدی ہوں گے جیسا کہ میں نے انہیں پاکستان میں دیکھا ہے، میں نے پی ایس ایل میں کچھ وقت گزارا ہے اور میں نے اس کی بائولنگ میں بہتری دیکھی ہے۔، وہ ایک انتہائی پرعزم اورباصلاحیت کھلاڑی ہے۔انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ میں زیادہ وکٹیں لینے والامیرا کھلاڑی ہے۔