شاہ سلمان جنادریہ میلے میں شاہ عبدالعزیز آل سعود کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

جدہ ۔ 9 فروری (اے پی پی) سعودی عرب میں 32 ویں جنادریہ میلے کے موقع پر اس وقت انتہائی جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان اپنے سامنے سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ شاہ عبدالعزیز کے کردار میں جلوہ گر ہونے والی شخصیت سعودی اداکار عبداللہ الاحمری کی تھی جو مملکت کے بانی کے حلیے …

جدہ ۔ 9 فروری (اے پی پی) سعودی عرب میں 32 ویں جنادریہ میلے کے موقع پر اس وقت انتہائی جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان اپنے سامنے سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ شاہ عبدالعزیز کے کردار میں جلوہ گر ہونے والی شخصیت سعودی اداکار عبداللہ الاحمری کی تھی جو مملکت کے بانی کے حلیے میں ان ہی کے انداز میں میلے کے دوران حرکت کرتے نظر آئے۔سعودی عرب میں ورثے اور ثقافت سے متعلق ”جنادریہ“ کا مشہور میلہ تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس کے افتتاح کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور خلیجی عرب ممالک کے کئی امراءاور شیوخ موجود تھے۔