شاہ سلمان مرکز کا یمن میں مزید امداد کے لیے 9 ملین ڈالر کی یادداشت پر دستخط

ریاض۔12جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے لیے مزید امداد کے حوالےسے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی ہمدردی کے امور (او سی ایچ اے)کے ساتھ 9 ملین ڈالر کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایس پی اےکے مطابق یادداشت پر دستخط شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینئر احمد بن علی البیز اور …

ریاض۔12جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے لیے مزید امداد کے حوالےسے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی ہمدردی کے امور (او سی ایچ اے)کے ساتھ 9 ملین ڈالر کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ایس پی اےکے مطابق یادداشت پر دستخط شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینئر احمد بن علی البیز اور اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر جوائس موسویا نے کیے۔یادداشت کے مطابق مرکز کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ کا مقصد یمن کے عوام کا انسانی بحران اور ضروریات کا مقابلہ کرنا ہے اور انتہائی کمزور خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنا اور یمن میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔